Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11088
    Shaista Khan
    Participant

    چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مکمل ہونے والے بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے منصوبوں میں پیشرفت کااعتراف کیاہے۔

    یہ اعتراف Macaoمیں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان Hua Chunying نے گیارہویں بین الاقوامی بنیادی ڈھانچے ،سرکاری اورتعمیرات فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    ترجمان نے کہاکہ سی پیک ایک اہم آزمائشی منصوبہ ہے اورپاکستان اورچین دونوں اس کیلئے پُرعزم ہیں کہ اس سے نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کوفائدہ پہنچے گا۔

    فورم سے خطاب کرتے ہوئے چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ سی پیک کے نظام الاوقات کے تحت شاہراہیں، ریلوے، ہوائی اڈے، تھرمل اور پن بجلی،قابل تجدیدتوانائی گوادربندرگاہ، خصوصی اقتصادی زون اوردوسرے شعبوں میں بائیس منصوبے زیرتکمیل ہیں۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.