Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #12234
    Shaista Khan
    Participant

    چین نے اپنی دواسازکمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان کو کوروناوائرس سے بچائو کی ویکسین کی برآمدکاعمل تیز کیا جائے۔

    یہ بات چینی وزارت خارجہ کی ترجمان Hua-Chunyingنے بیجنگ میں اپنی معمول کی بریفنگ کے دوران بتائی۔

    دواسازکمپنیوں کو یہ ہدایات چینی سٹیٹ قونصلر Yang-Yiکی جانب سے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کو اس یقین دہانی کے بعدجاری کی گئیں کہ پاکستان کو کوروناویکسین کی پانچ لاکھ خوراکیں فراہم کی جائیں گی۔

    اس سے پہلے شاہ محمودقریشی نے بتایا کہ چین نے اس ماہ کے اواخر تک پاکستان کو ویکسین کی فراہمی کاوعدہ کیاہے۔

    انہوں نے کہاکہ یہ ویکسین معاونت کے طور پر فراہم کی جائے گی اور چین اس کی قیمت وصول نہیں کرے گا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.