- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)
Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
چین نے راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ منصوبے میں تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
یہ بات جمعرات کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت راوی اربن اور بنڈل آئی لینڈ منصوبوں کے بارے میں ایک اجلاس میں بتائی گئی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ اس میں کوئی قرض شامل نہیں ہے۔
سیکولر بھارت کا سیاہ چہرہ قطب مینار سے ملحقہ مسجد یاقوت الاسلام گراکر مندر بنانے کی تیاریاں
وزیراعظم کو یہ بھی بتایا گیا کہ ایک سرمایہ کاری کنشورشیم ANGCC نے بھی شراکت داری کی بنیاد پر منصوبے میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیش کش کی ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ راوی سٹی منصوبے پر کام تیز کرنے کیلئے ایک بورڈ بنایا جارہا ہے اور اس منصوبے پر کام آئندہ ماہ شروع ہو جائے گا۔
وزیراعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا راوی سٹی منصوبہ بڑے پیمانے پر غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرے گا جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور معیشت و صنعت کوتقویت ملے گی۔
مشرقی بحیرہ روم پر دھمکیوں،بلیک میلنگ کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے،اردوان
وزیراعظم کو پاکستان آئی لینڈ ڈ ویلپمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے بتایا گیا کہ منصوبے کے ماحولیاتی اور ماسٹر پلان کا جائزہ آئندہ ماہ سے شروع ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ غیر سرکاری تنظیموں کی شراکت داری سے جزیروں اور سمندری حیات سے جڑے ماہی گیروں کے روزگار کے تحفظ کیلئے بھی غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سے ایک پروگرام تیار کیا جارہا ہے۔
بنڈل جزیرے پر اب تک کی پیش رفت پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی کامیابی کیلئے تمام فریقوں کو اعتماد میں لیاجائے گا۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.