- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
کراچی: ڈالر کی اونچی پرواز کے سبب انٹر بینک نرخ 175 اور اوپن مارکیٹ ریٹ 178 سے بھی زائد ہوگئے۔
آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں تاخیر، حکومت اور آئی ایم ایف کی جانب سے قرض پروگرام کی بحالی سے متعلق صورتحال واضح نہ ہونے جیسے عوامل کے باعث جمعہ کو بھی ڈالر کی تیز رفتار اڑان برقرار رہی جس کے سبب ڈالر کے انٹربینک ریٹ 175 روپے اور اوپن مارکیٹ نرخ 178 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 176 روپے سے بھی تجاوز کرگئے تھے تاہم اختتامی لمحات میں ڈیمانڈ گھٹنے سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.62 روپے کے اضافے سے 175.72 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئے۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 1.50 روپے کے اضافے سے 178 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے موخر ادائیگیوں پر خام تیل کے عوض ادائیگیوں کے دباؤ کی وجہ سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی ڈیمانڈ میں نمایاں اضافہ دیکھا جارہا ہے جس سے ڈالر کی قدر بے لگام ہوتی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے بھی انٹربینک مارکیٹ میں عدم مداخلت کی پالیسی اختیار کرتے ہوئے ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قدر کو مارکیٹ فورسز پر چھوڑا ہوا ہے جو تسلسل کے ساتھ روپے کی قدر کو کمزور سے کمزور کررہی ہیں۔
Copyright © 2022 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.