- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ن لیگ نے اپنے اسپیشلسٹ غنڈہ گردوں کو ڈسکہ الیکشن میں بھیجا، رانا ثنااللہ نےقتل کی منصوبہ بندی کی۔
ڈسکہ میں وفاقی وزرا کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سوگوار خاندان کےساتھ اظہار ہمدردی کرنے آیا ہوں، ن لیگ نےہمیشہ پیسے، غنڈہ گردی کی سیاست کی ہے ن لیگ نےقتل وغارت گری کیلئے راناثنااللہ اور جاویدلطیف کو بھیجا، ماضی میں بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن میں لوگوں کوقتل کیا گیا تھا۔
شبلی فراز نے کہا کہ عوام کو یاد ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کردار راناثنااللہ تھے اور ڈسکہ میں بھی رانا ثنااللہ نے قتل کی منصوبہ بندی کی ن لیگ غنڈہ گردی اورقتل وغارت کی سیاست کرتی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کہتے تھے یہ سارے چور ایک ہوجائیں گے عوام نےدیکھ لیا اب یہ سارے چور ایک ہوگئے ہیں عمران خان کی قیادت میں کرپشن کی سیاست کاخاتمہ ہورہا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں بھی ضمیر فروشوں کو شکست دیں گے ملک سےدھونس اوردھمکی کی سیاست کاخاتمہ ہونے والا ہے، سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن کا رویہ منافقانہ ہے۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.