Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #12121
    Zaid
    Moderator

    کشمیر کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی ‘ڈس انفو لیب’ کے بعد ‘ارنب گیٹ’  نے پاکستان پر الزام تراشی کے حوالے سے بھارتی خفیہ ادارے کا مکرو چہرہ دوسری بار بے نقاب کیا ہے ۔

    آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ اس سے ایک بار پھر ثابت ہوا ہے کہ پلوامہ حملہ بھارتی خفیہ ادارے کی ہی کارروائی تھی جس کا مقصد پاکستان اور کشمیری حریت پسندوں کو بدنام کرنا تھا۔

    انہوں نے کہاکہ مودی کی حکومت دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگئی ہے ۔

    شہریار خان آفریدی نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ذرائع ابلاغ مصدقہ معلومات کا بنیادی ذریعہ ہے۔ تاہم بھارتی ذرائع ابلاغ حکمران جماعت کے ہندو بالادستی قائم کرنے کے حامی ٹھگوں کے جرائم میں شرکت دار بن رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ارناب گیٹ سے بھرا پڑا ہے لیکن بھارتی میڈیا نے اس بارے میں ایک رپورٹ بھی شائع نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ وہاں اب سچ کی آواز کو دبایاجا رہا ہے۔

    کشمیر کمیٹی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ بھارتی اخبارات نے بھی ارناب گیٹ کے بارے میں کوئی خبر شائع نہیں کی۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت میں اسٹیبلشمنٹ نے میڈیا کی آواز کو دبا رکھا ہے جوگمراہ کن خبریں پھیلا کر رائے عامہ قائم کر رہا ہے اورکشمیر کی تحریک آزادی کو دہشت گردی کا نام دے رہا ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.