- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › South Asia
وفاقی کابینہ نے افغانستان کیلئے بھارت کی طرف سے فراہم کی جانے والی پچاس ہزار میٹرک ٹن گندم کو راہداری فراہم کرنے کی منظوری دی ہے تاکہ افغانستان میں کسی بھی قسم کے بحران سے بچاجاسکے۔یہ بات وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے منگل کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتائی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے پہلے ہی افغانستان کو گندم، ادویات، سردیوں سے بچنے کیلئے خیمے اور دیگر سامان پرمشتمل پانچ ارب روپے کی امداد فراہم کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کابینہ نے رحمت اللعالمین اتھارٹی کو فنڈز کی فراہمی ، خودمختاربجلی گھروں کے واجبات کی ادائیگی کیلئے 134 ارب روپے کی دوسری قسط اور پائیدار ترقی کے اہداف سے متعلق منصوبوں کیلئے دس ارب روپے کی بھی منظوری دی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ کابینہ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق ایک کمیٹی کی تشکیل کی بھی منظوری دی ہے جس کے سربراہ پارلیمانی امور سے متعلق وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر بابر اعوان ہونگے۔کمیٹی ای وی ایم کے اخراجات اور تکنیکی معاونت کے بارے میں امور پر تفصیلی رپورٹ تیار کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات یقینی بنانے کیلئے انتخابی اصلاحات اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر شروع سے حزب اختلاف سے بات چیت کیلئے تیار ہے۔وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ اگلے انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہونگے۔مہنگائی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے جراتمندانہ اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں چینی 90سے 95 روپے کلودستیاب ہے جو توقع ہے کہ مزید کم ہو کر 85روپے کلوتک آ جائے گی۔وفاقی وزیر نے لاہور میں ایک کانفرنس میں عدلیہ اور فوج کے خلاف تقاریر سے لاتعلقی پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے بیان کا خیرمقدم کیا۔
Copyright © 2022 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.