- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › International
کانگو: افریقہ کے ملک کانگو میں مسلح افراد نے اقوام متحدہ کے قافلے پر حملہ کرکے اٹلی کے سفیر اور پولیس افسر سمیت ڈرائیور کو ہلاک کردیا ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی ایجنسی اور شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قافلہ گوما سے کانگو کے مشرقی شہر رتشورو میں واقع عالمی خوراک پروگرام اسکول منصوبے کے دورے پر جارہا تھا۔
ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ حملہ اس سڑک پر کیا گیا جسے سیکیورٹی انتظامات کے بغیر سفر کے لیے کلیئر کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے مزید معلومات لی جا رہی ہیں۔
اٹلی کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ حملے میں کونگو میں 2017 سے اطالوی سفیر لوکا اتاناسیو، کارابنیری افسر وِٹوریو لاکوواکی اور ان کے ڈرائیور ہلاک ہوئے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈبلیو ایف پی کا کہنا ہے کہ حملے میں قافلے کے دیگر زخمی ہونے والے اراکین کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شمالی کیوو کے گورنر کارلی نانزا نے بتایا ہے کہ مسلح افراد نے اقوام متحدہ کی گاڑیوں کو اغوا کیا اور انہیں قریبی جھاڑیوں میں لے گئے۔
ابتدائی اطلاعات کلے مطابق اطالوی سفیر کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔
کونگو کے مشرقی حصے کو باغیوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ باغی بنیادی طور پر معدنیات سے مالامال وسطی افریقی ملک پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔
This article originally appeared on Hum News
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.