Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #12585
    Syed Muhammad
    Moderator

    کثیر الجہتی بحری مشق امن دو ہزار اکیس کا ساتواں ایڈیشن کل سے کراچی میں پاکستانی پانیوں میں شروع ہورہی ہیں۔

    چھ روزہ مشق امن دو ہزار اکیس کا نعرہ ہے ” امن کیلئے اکٹھے“ یہ مشق دو مرحلوں ساحل اور سمندر پر مشتمل ہوگی۔

    مشق میں پنتالیس ممالک اپنے زمینی اور فضائی اثاثوں، خصوصی آپریشن فورسز، بحری ٹیموں ، اعلیٰ افسران اور مبصرین کے ساتھ شرکت کررہے ہیں۔

    یہ مشق ایک محفوظ اور پائیدار بحری صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے مختلف ملکوں کی بحری افواج کے درمیان تعاون کیلئے ہورہی ہے۔

    یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاک بحریہ کی جانب سے یہ مشق دہشت گردی اور بحری قزاقی کیخلاف ہر دو سال بعد کی جاتی ہے ۔

    ادھر پاک بحریہ نے کثیر الجہتی بحری مشق امن دو ہزار اکیس کیلئے نئے نغمے کا پرومو جاری کردیا ہے ۔

    پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ نیا نغمہ اردو اور انگریزی زبانوں میں تیار کیاگیا ہے جس میں امن پسند ملکوں سے امن کیلئے متحد ہونے کی اپیل کی گئی ہے ۔

    نغمے میں امن کیلئے پاک بحریہ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے امن مشق میں حصہ لینے والے ملکوں کا خیر مقدم کیاگیا ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.