- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › Social Arena
کراچی کےعلاقے گلشن اقبال میں خاتون نے دو سالہ بچی کو عمارت کی چھٹی منزل سے پھینک کر خود بھی چھلانگ لگادی۔ نیچے کھڑے شہریوں نے بچی کو بچالیا تاہم خاتون کی ٹانگوں پر گہرے زخم آئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نشے کی عادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال تیرا ڈی میں پیش آیا عجیب واقعہ سامنے آیا، 6 منزلہ عمارت کی آخری منزل سے خاتون نے پہلے بچی پھینکی اور پھر خود بھی چھلانگ لگادی۔
عینی شاہدین کے مطابق خاتون نے پہلے بالکنی سے موبائل فون پھینکا جس سے مجمع اکٹھا ہوگیا۔۔ شہری خاتون کو منع کرتے رہے لیکن اس نے دو سال کی بچی نیچے پھینک دی، نیچے کھڑے شہریوں نے بچی کو پکڑلیا ، جس کے بعد خاتون نے بالکنی سے چھلانگ لگادی۔ اونچائی سے گرنے کے باعث خاتون زخمی ہوگئی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور پوچھ گچھ شروع کی تو پتہ چلا کہ کودنےوالی خاتون مریم آئس کے نشے کی عادی تھی،جس کی کچھ عرصہ قبل ہی دوسری شادی ہوئی تھی۔
خاتون کو گھروالوں نے نشے سے روکنے کےلیے بیٹی سمیت کمرے میں بند رکھا تھا، جو موقع ملتے ہی بھاگنےکی کوشش کررہی تھی، زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔۔ پولیس خاتون کا بیان لینے کے بعد واقعے کی نوعیت کے اعتبار سے قانونی کارروائی کرے گی۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.