Jirga Pakistan

  • This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 4 months ago by admin.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #9684
    admin
    Keymaster

    کراچی (ویب ڈیسک) کراچی سپرہائی وے پر لکی سیمنٹ فیکٹری کےقریب مسافر وین میں آگ لگنے سے 13 مسافر جھلس کر جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہو گئے ہیں۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مسافر وین حیدر آباد سے کراچی آ رہی تھی جسے حادثہ ٹائی راڈ ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

    بتایا گیا ہے کہ وین الٹنے کے باعث وائرنگ میں آگ لگ گئی جس نے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    دوسری جانب حادثے کا شکار ہونے والی وین کے ڈرائیور نے  بتایا ہے کہ دروازے نما چیز آکر وین کے ٹائروں میں گری جس کے باعث گاڑی بے قابو ہوکر کچے میں جاگری۔

    ڈرائیور نے بتایا کہ وین میں فوری طور پر آگ نہیں لگی، میں نے خود شیشے توڑ کر ایک بچی اور مسافر کو نکالا، میں مسافروں کو نکال رہا تھا کہ اسے آگ لگ گئی۔

    وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے ٹریفک حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور حادثے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسافروین میں آگ لگنے کی وجہ اور حادثے کی تمام تفصیلات طلب کرلی ہیں، جاں بحق افراد کے اہلخانہ سےدلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ سامنے لائیں گے، ڈی آئی جی،کمشنر اور ضلعی انتظامیہ سے رابطےمیں ہوں۔

    یاد رہے کہ بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک مزدا ٹرک اور کار میں تصادم ہونے کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق رات گئے مزدا ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں کار میں سوار چھ افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

    مقامی انتظامیہ اور پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کرگاڑی کے اندر پھنسی ہوئی لاشیوں کو نکال کر  سول اسپتال قلعہ سیف اللہ منتقل کردیا۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق کار میں سوار افراد کوئٹہ سے پنجاب جا رہے تھے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ڈی جی خان روڈ کے قریب ٹریفک حادثہ میں 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    This article originally appeared on Hum News

     

    • This topic was modified 4 months ago by admin.
Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.