Jirga Sports

Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #9489
    Syed Muhammad
    Moderator

    اسلام آباد (ویب ڈیسک)  پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا ہے کہ کرکٹ کے میدان میں پاکستان کے تجربے سے استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

    وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا  گفتگو کرتے ہوئے سعودی سفیر نے کہا کہ  سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم خطے میں مشہور ہونے سے یہ کھیل سعودی عرب میں بھی مقبول ہورہا ہے۔ کرکٹ کو سعودی عرب میں فروغ  دینا چاہتے ہیں۔

    نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا کہ کھیل لوگوں کے لیے بہت ضروری ہے۔ معاشرے کی اصل تصویر کو ظاہرکرنے کے لیے ممالک کے مابین باہمی تعاون ضروری ہے۔

    ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس ڈپلومیسی پر یقین رکھتا ہے۔ پاکستان کو نوجوانوں کی ایک بہت بڑی طاقت ملی ہے۔ یہاں کےکھلاڑیوں میں بہت زیادہ صلاحیت اور ٹیلنٹ ہے۔ کھلاڑیوں کو تربیت کے سلسلے میں مدد کی ضرورت ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.