Jirga South Asia

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11983
    Syed Muhammad
    Moderator

    حزب وحدت اسلامی کے استاد کریم خلیلی کی قیادت میں افغانستان کا ایک وفد پاکستان کے تین روزہ دورے پر کل(پیر) اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔

    دفتر خارجہ نے آج ایک بیان میں کہا کہ دورے کے دوران استاد کریم خلیلی وزیراعظم’ قومی اسمبلی کے سپیکر’ وزیر خارجہ اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

    استاد کریم خلیلی کا دورہ افغان امن عمل اور عوامی روابط مستحکم کرنے کیلئے افغانستان کی سیاسی قیادت سے اشتراک عمل کی پاکستان کی جاری پالیسی کا حصہ ہے۔

    پاکستان کے افغانستان کے ساتھ تعلقات مشترکہ تاریخ’ مذہب’ ثقافت’ اقدار اور روایات پر مبنی ہیں۔

    پاکستان’ افغانستان میں امن’ استحکام اور خوشحالی کی تمام کوششوں اور اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے اور ورہ افغانوں کے زیرقیادت امن عمل کے ذریعے افغانستان میںتنازع کے جامع اور وسیع البنیاد سیاسی حل میں تعاون کرتارہے گا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.