- This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 4 months ago by
Shaista Khan.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › Social Arena
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف خاتون پاکستانی سیاستدان کشمالہ طارق نے بزنس مین سے شادی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق معروف سینئر سیاستدان کشمالہ طارق نے رواں ماہ کے آغاز میں مشہور بزنس مین سے شادی کر لی ہے، دولہا پہلے سےشادی شادی شدہ اورایک جوان بیٹے کا باپ بھی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو کئی سالوں سے جانتے تھے، جو اب رشتہ ازدواج میں بند ھ گئے ہیں، نکاح کی تقریب انتہائی سادگی سے ادا کی گئی، شادی کی تقریب انتہائی سادگی کے ساتھ کی گئی اور انتہائی قریبی عزیز و اقارب کو دعوت دی گئی تھی۔
کشمالہ طارق کا خود کی شادی پر ڈانس ، اب یا تو نئی رفاقت کی خوشی ہے یا پرانے بیوفا دوست کو جلانے کا پروگرام
😂 pic.twitter.com/fEhLB8PvWz— شاہد خاکسار 🐬 (@ShahidKSR) October 26, 2020
دونوں اپنا ہنی مون یورپ میں منا کر آئے ہیں، بتایا گیا ہے کہ اکتوبر کے آخر میں شادی کی باقاعدہ تقریب ہو گی جس میں قریبی دوستوں کو دعوت دی جائے گی۔
معروف بزنس مین مری روڈ پر ایک مشہور ہوٹل کا مالک بھی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کشمالہ طارق کی شادی کینیڈا میں مقیم پاکستانی نژاد طارق رشید سے ہوئی تھی، جو سی پی اے کے ممبرتھے، ان کا ایک بیٹا ہے جس کا نام اذلان خان ہے۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.