Jirga South Asia

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #12276
    Syed Muhammad
    Moderator

    کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طورپر منائیں گے جس کا مقصد عالمی برادری کی توجہ جموں وکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی اور غاصبانہ قبضے کی طرف دلانا ہے ۔

    یہ دن منانے کا مقصد غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی افواج کی طرف سے وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، بے گناہ کشمیریوں کی زیرحراست ہلاکتوں اور مسلسل مظالم کی طرف دنیا کی توجہ دلانا بھی ہے ۔

    بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ کل بھارت کے غیرقانونی تسلط اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاجاً مکمل ہڑتال کریں ۔

    آزاد جموں و کشمیر کے تمام دس اضلاع میں بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپر منانے کیلئے کل احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی اور مظاہرے کئے جائیں گے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.