- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)
Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › South Asia
Tagged: تحریک_آزادی, مسئلہ_کشمیر, یوم_حق_خودارادیت
کنٹرول لائن کی دونوں جانب اور دنیا بھر میں کشمیری کل یوم حق خودارادیت اس عہد کی تجدید کے ساتھ منائیں گے کہ تحریک آزادی کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھا جائے گا ۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پانچ جنوری 1949ء کو ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام رائے شماری کے ذریعے کشمیریوں کو ان کے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کے ان کے حق کی حمایت کی گئی تھی ۔
اس دن دنیا بھر میں ریلیوں، سیمیناروں اورکانفرنسوں سمیت مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیاجائے گا جس کا مقصد اقوام متحدہ کو یہ یاد لانا ہے کہ اسے مسئلہ کشمیر کو اپنی متعلقہ قراردادوں پرعملدرآمد کے تحت حل کرناچاہیے اور کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلانی چاہیے ۔
ادھر حریت رہنمائوں اورتنظیموں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پرزوردیا ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق خودارادیت دلانے کا اپنا وعدہ پوراکریں۔
مسلمانوں پر مودی سرکار کا ایک اور ظلم ، آسام میں تمام مدارس ختم کرنے کا بل منظور
حریت رہنما غلام احمد گلزار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو ایک خط میں کہا کہ کشمیر کے عوام غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ کشمیر میں شروع کی گئی لسانی بنیادوں پر ظالمانہ نسل کشی روکنے کے لئے قانونی مداخلت چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں دس لاکھ سے زائد فوج موجود ہے جسے تمام کالے قوانین کی پشت پناہی اور لوگوں کو قتل کرنے اور ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی مقبول آواز دبانے کا لائسنس حاصل ہے۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.