› Jirga › South Asia
- This topic is empty.

-
AuthorPosts
-
February 5, 2021 at 1:07 am #12496
Aliya Sultan
Participantپاک جرگہ (4 فروری 2021) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو دھمکی دی ہے کہ اگر ان کا اکاؤنٹ معطل کیا گیا تو انڈیا میں ٹوئٹر بند کردیا جائے گا۔
کنگنا رناوت نے ٹوئٹر کے مالک جیک ڈورسی کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ چین کا کٹھ پتلی ٹوئٹر ان کا اکاؤنٹ معطل کرنے کی دھمکی دے رہا ہے حالانکہ انہوں نے کسی اصول کی خلاف ورزی نہیں کی۔
اداکارہ نے جیک ڈورسی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ’یاد رکھو، جس دن میں جاؤں گی تم کو ساتھ لے کر جاؤں گی، چینی ٹک ٹاک کی طرح تم بھی بین ہوجاؤ گے۔‘
China puppet twitter is threatening to suspend my account even though I did not violate any rules, remember jis din main jaungi tumko saath lekar jaungi, just like Chinese tik tok you will be banned as well @jack #ConspiracyAgainstlndia
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) February 4, 2021
یاد رہے کہ کنگنا رناوت نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ عام زندگی میں بہت شرمیلی اور ڈرپوک لڑکی ہوں بلاوجہ کی تنقید سے بچنے کے لیے میں ٹوئٹر جیسی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ سے بھی دور رہتی ہوں۔
شہرہ آفاق پاپ اسٹار ریحانہ کی جانب سے بھارت میں احتجاج کرنے والے کسانوں کی حمایت میں کیا گیا ٹوئٹ بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے لیے ناقابل برداشت صورتحال بن گیا اور وہ آپے سے باہر ہو گئیں۔ کنگنا نے الاقوامی پاپ اسٹار ریحانہ کو ایک “فحش گلوکارہ” اور ایک “فحش فلموں کی اداکارہ” اور “بائیں بازو کا رول ماڈل” قرار دے دیا۔
why aren’t we talking about this?! #FarmersProtest https://t.co/obmIlXhK9S
— Rihanna (@rihanna) February 2, 2021
جمعرات کو اداکارہ کنگنا رناوت کے کچھ نازیبا ٹویٹس جن میں انہوں نے ریحانہ اور تپسی پنوں کو نشانہ بنایا تھا، مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر نے حذف کردیا اور کہا کہ یہ پوسٹس ان کے قواعد کی خلاف ورزی ہیں۔
دریں اثنا ، اداکارہ کی ایک اور توہین آمیز ٹویٹ جسے ٹویٹر قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ہٹا دیا گیا وہ ایک ٹویٹ تھا جہاں کنگنا نے متعدد کرکٹرز کو “دھوبی کا کتا” قرار دیا۔
دوسری طرف اداکارہ کنگنا رناوت نے اداکارہ تاپسی پنوں پر وار کرتے ہوئے انہیں بھارت پہ بوجھ قرار دے دیا۔
ریحانہ کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ تاپسی پنوں نے ٹوئٹ کیا تھا کہ “اگر ایک ٹوئٹ آپ کے اتحاد کو جھنجھوڑ دیتا ہے، اگر ایک مذاق آپ کے یقین کو جھنجھوڑ دیتا ہے اور اگر ایک شو آپ کے مذہبی عقیدے کو جھنجھوڑ دیتا ہے تو وہ آپ ہیں جسے اپنے اقدار کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے دوسروں کے لیے ’پیروپیگنڈہ ٹیچر‘ نہ بنیں”۔
B grade logon ki B grade thinking, one should stand up for one’s faith motherland and family, yehi Karm hai yehi Dharm bhi hai …. free fund ka sirf khane wale mat bano… iss desh ka bojh… that’s why I call them B grade … ignore them free loaders …
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) February 4, 2021
ایک اور ٹویٹ میں کنگنا نے لکھا کہ “تیری ماں کو گالی دوں، یہ تیرے یقین کو جھنجھوڑ دے گا بیوقوف… تیری جیسی دوسروں کی روٹیوں پر پلنے والی پالتو ہوتے ہیں… کبھی کچھ اور نہیں بن پاتے… چپ کر اب-“
Teri maa ko main gali doon it will rattle your belief dumbo? National platforms pe uska apman karu… I know you will strengthen your love not do anything tabhi toh tere jaise dusaron ki rotiyon pe palne wale paltu hote hain…kabhi kuch aur nahin ban pate, chup kar aab.
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) February 4, 2021
گزشتہ روز کنگنا نے کینیڈا کی دوسری بڑی سیاسی جماعت این ڈی پی کے لیڈر اور بھارتی نژاد جگمیت سنگھ کی ایک ویڈیو ری شیئر کرتے ہوئے ریحانہ کے خلاف ایک اور ٹوئٹ کی۔
کنگنا نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’یہ دہشتگرد (جگمیت سنگھ) فحش گلوکارہ کا دوست ہے، اس پر دہشتگردی کے لیے مالی معاونت کا الزام ہے، اس کے دماغ میں بھی خالصتان ہے ، ایک فحش گلوکارہ اس کو فولو کررہی ہے جو اس کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
This terrorist is porn singer @rihanna’s friend… he is accused of funding terroristic activities. There is a Khalistan in his head also. A porn star followed him and that’s his biggest achievement #IndiaTogether #IndiaAgaistPropoganda https://t.co/L0wULDKJa7
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) February 3, 2021
کنگنا رناوت جو ان دنوں ٹویٹر پر چومکھی لڑتی نظر آ رہی ہیں، شاید بالی ووڈ میں اپنی حیثیت کھو جانے کے تنیجے میں شدید نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں- انسٹا گرام پر ایک پیغام میں کنگنا کا خود بھی یہی کہنا تھا کہ “کیا مجھے ذہنی ، جذباتی اور جسمانی طور پر اذیت دی جارہی ہے؟ مجھے اس قوم سے جواب چاہیے”-
-
AuthorPosts
- You must be logged in to reply to this topic.
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.