Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #14155
    admin
    Keymaster

    پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سرینا ہوٹل میں ہونے والے زور دار دھماکے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور گیارہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    سول ہسپتال کوئٹہ کے ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ نے بتایا کہ دھماکے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہوئے ہیں۔

    تاحال ہلاک ہونے والے تمام افراد کی شناخت نہیں ہوئی ہے تاہم ہسپتال کے ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سرینا ہوٹل کے گارڈز شامل ہیں۔

    تفصیل کے مطابق زرغون روڈ پر وافع سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں ایک گاڑی میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ گیارہ زخمی ہو گئے ہیں جنہیں امدادی ٹیموں نے سول ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔دوزخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    دھماکے کے باعث پارکنگ میں کھڑی چار سے پانچ گاڑیوں میں آگ لگ گئی جنہیں فائر بریگیڈ کے عملے نے بجھایا ۔ادھر سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیر ے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خیز مواد گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔

    آئی جی بلوچستان محمد طاہر رائے نے موقع پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کے وقت کوئی غیر ملکی وفد ہوٹل میں موجود نہیں تھا ، سی ٹی ڈی نے دھماکے کی جگہ کو سیل کردیا ہے اور دھماکے سے نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ سرینا ہوٹل کوئٹہ میں موجود فائیو سٹار ہوٹل ہے جہاں اہم شخصیات آتی ہیں ۔

    یہ دھماکہ ایک ایسے موقع پر ہوا جب چین کے سفیرکوئٹہ میں موجود ہیں تاہم بلوچستان کے وزیر داخلہ نے بتایا کہ چین کے سفیر اس موقع پر سرینا میں نہیں بلکہ کوئٹہ کلب میں تھے۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے میر ضیا اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ ان کی چینی سفیر سے ملاقات ہوئی ہے اور ان کے عزائم بلند ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ چینی سفیر نے بتایا ہے کہ وہ اپنا کوئٹہ کا دورہ مکمل کر کے جائیں گے۔

    ڈی آئی جی کوئٹہ اظہر اکرام نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سرینا ہوٹل میں پولیس کی سکیورٹی بھی موجود ہوتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ علاقے کا ایس ایچ او بھی دھماکے کے وقت ہوٹل کے اندر موجود تھا۔ ڈی آئی جی پولیس نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.