Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #9797
    Syed Muhammad
    Moderator

    ویب ڈیسک – سیکریٹری عمرہ ڈاکٹر عبدالعزیز وزان نے کہا ہے کہ ’اعتمرنا‘ ایپ کے ذریعے عمرہ کے خواہشمند حضرات کی جانب سے ڈھائی لاکھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر وزان نے کہا کہ اب تک 50 ہزار سے زیادہ سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو عمرہ اجازت نامے جاری کیے جا چکے ہیں۔

    ڈاکٹر وزان نے بتایا کہ محدود عمرے کا پہلا مرحلہ تیرہ روز جاری رہے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں عمرے کے ساتھ مسجد الحرام اورروضہ شریفہ میں نماز کے اجازت نامے بھی جاری کیے جائیں گے اور تیسرے مرحلے میں بیرون مملکت سے عمرہ زائرین کو حرم شریف آنے کا موقع دیا جائے گا۔

     

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.