Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11131
    Syed Muhammad
    Moderator

     اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے نماز جمعہ کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فیصل مسجد کا اندرونی ہال سیل کردیا۔

    ‏پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فیصل مسجد کے اندرونی ہال کو کورونا وائرس کے حوالے سے انتظامات کرنے کے لیے کچھ عرصے کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

    شیخ ہمدان ’برج خلیفہ‘ کے ٹاپ پر، ویڈیو وائرل

    ضلعی انتظامیہ نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فیصل مسجد کا اندرونی ہال سیل کردیا ہے۔ جس کے بعد مسجد کے اندرونی حال میں باجماعت نماز ادا نہیں کی جاسکے گی۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہال کی بندش کے باوجود مسجد کے صحن میں باجماعت نماز معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

    ترکی : الاخوان المسلمین کے 23 ارکان گرفتار

    دوسری جانب این سی او سی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد سمیت ملک بھر میں کورونا کے تشویش ناک مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کے 20 مصدقہ مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں اب تک 32 ہزار 414 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوچکی ہے جن میں 340 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.