- This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 3 months, 2 weeks ago by
Zaid.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › International
پیرس: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کی دوسری لہر سے بچنے کے لیے فرانس کے دارالحکومت پیرس سمیت 9 شہروں میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فرانسیسی صدر ایمانویئل میکرون نے کہا ہے کہ کرفیو کا آغاز ہفتے سے ہوگا، رات نوسے صبح چھ بجے تک گھر سےنکلنے پر پابندی ہو گی۔ ملک میں صحت کی ہنگامی صورتحال کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
[embed]https://youtu.be/qdg0GNBvNyI[/embed]
کئی دوسرے یورپی ممالک بھی کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ جرمنی اور نیدرز لینڈ میں جزوی لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے جس کے تحت کیفے اور ریستوران بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسپین نے بھی کورونا خدشے کے پیش نظر کیٹالونیا میں جمعرات سے 15 روز کیلئے ریستوران بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ چیک ریپبلک کی حکومت نے طلبا میں وبا پھیلنے کے خطرے سے بچنے کیلئے سکول بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں، مذکورہ ملک میں گزشتہ 2 ہفتوں میں ایک لاکھ افراد میں انفیکشن ریٹ 581.3 تک پہنچ گیا جس کے بعد حکومت نے سنجیدہ اقدامات اٹھائے ہیں۔ آئرلینڈ میں بھی عوام کے ایک دوسرے کے گھروں میں آنے جانے اور ملاقاتوں پر جمعرات سے پابندی کا اعلان کیا گیا ہے۔
This article originally appeared on Dunya News
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.