- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
کراچی ( آن لائن ) پاکستان نے برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم کے انکشاف اور دوسری خطرناک لہر کے باعث پروازوں کی عارضی پابندی کی مدت میں توسیع کردی۔
اس ضمن میں سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ عرفان صابر کی طرف سےایک نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کے لیے پروازوں پر عائد پابندی میں 4 جنوری تک کی توسیع کردی گئی ہے جو کہ ابتدائی طور پر 29 دسمبر تک عارضی طور پر معطل کی گئی تھیں۔
اب اس پابندی میں میں اب 4 جنوری 2021ء تک توسیع کر دی گئی ہے تاہم 4 جنوری کے بعد صورتحال کا جائزہ لے کر اس حوالے سے کسی بھی قسم کا مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔
یورپی یونین کا پی آئی اے کو پروازوں کی اجازت دینے سے انکار
دوسری جانب یورپیئن یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے قومی ایئرلائن پر عائد پابندیاں ہٹانے سے انکار کردیا ، میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی ایوی ایشن ادارے یورپین یونین ایئرسیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سیفٹی آڈٹ کے بغیر پی آئی اے کو پروازوں کی اجازت سے انکار کر دیا ، پی آئی اے کی طرف سے ایاسا سے پروازوں کی عبوری اجازت طلب کیے جانے کے جواب میں یورپین یونین ایئرسیفٹی ایجنسی کا خط موصول ہوگیا۔جس میں بتایا گیا ہے کہ پابندی کو مزید 3 ماہ کے لیے توسیع دی جارہی ہے جس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سیفٹی آڈٹ تک نظر ثانی نہیں کی جائے گی ۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.