Jirga Pakistan

Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #9251
    Shahid Masood
    Participant

    مانیٹرنگ ڈیسک – وزیراعظم عمران خان کی جماعت دوہری شہریت رکھنے والوں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دینے کا ارادہ رکھتی ہے، آئینی ترمیم قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی تیاری کرلی۔

    منگل کو شائع ہونیوالی عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت قومی اسمبلی میں ایک آئینی ترمیم پیش کرنے جارہی ہے جس سے دوہری شہریت رکھنے والے افراد کیلئے انتخاب لڑنے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔

    پارلیمانی امور سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کے مشیر بابر اعوان نے عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ بل وفاقی کابینہ نے پہلے ہی منظور کرلیا ہے اور اب اسے قومی اسمبلی میں بحث کیلئے پیش کیا جائے گا۔

    بابر اعوان نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو انتخابات میں کامیاب ہونے پر حلف اٹھانے سے قبل اپنی دوسری شہریت ترک کرنی پڑے گی۔

    عمران خان کی کابینہ میں اس وقت پانچ اراکین ایسے ہیں جو دوہری شہریت کے حامل ہیں اور دو افراد غیر ملکی اقامے رکھتے ہیں۔

    دوہری شہریت رکھنے والے موجودہ قوانین کے تحت پاکستان کے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے، قانون ساز اداروں کے کچھ اراکین کو دوہری شہریت منظر عام پر آنے پر نااہلی کا سامنا کرنا پڑا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.