• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #10457
    Zaid
    Moderator

    پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے، فوٹو : فائل

    کیوبیک (ویب ڈیسک): کینیڈا میں ہیلووین کے تہوار کے موقع پر قرون وسطیٰ کے دور کا لباس زیب تن کیے شخص نے تلوار سے حملہ کرکے 2 شہریوں کو ہلاک اور 5 کو زخمی کردیا۔

    عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق کینیڈا کے قدیم علاقے پارلیمنٹ ہل میں تلوار بردار جنونی شخص نے راہگیروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

    پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے تلوار بردار حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے جس کی عمر 20 سے 30 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے تاہم ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

    ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ملزم کو بھی اسپتال میں طبی امداد دی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ  اہلِ خانہ کے احترام کے پیش نظر متاثرہ افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی جا رہی ہے اور یہ بات بھی واضح نہیں ہے کہ حملہ اجتماع پر کیا گیا یا مخصوص لوگوں کو نشانہ بنایا گیا۔

    [embed]https://youtu.be/2pOjDEf5S70[/embed]

    Video: Global News YouTube channel

    This article originally appeared on Express News

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.