• This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 3 months ago by admin.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #10137
    admin
    Keymaster

    امیگریشن، رفیوجیز اور سٹیزن شپ کینیڈا کے وزیر، مارکو مینڈیسینو (Honourable Marco E. L. Mendicino)  نے خاندانوں کو دوبارہ ملانے کے لئے حکومت کے وعدے پر پیش رفت کے تناظر میں 2020 میں والدین اور دادا دادی (2020 PGP) پروگرام کے افتتاح کے لئے تفصیلات کا اعلان کیا۔

    3 ہفتوں کے دوران، 13 اکتوبر 2020 سے 3 نومبر 2020 تک کینیڈین اور مستقل رہائشی (permanent residents) جو اپنے والدین اور دادا دادی کو کینیڈا لانے کے لئے اسپانسر کرنا چاہتے ہیں انہیں سپانسر فارم آن لائن جمع کرنے کا موقع ملے گا۔

    درخواست دہندگان کے لئے منصفانہ، شفاف اور مساوی مواقع کو یقینی بنانے کے لئے امیگریشن، رفیوجیز اور سٹیزن شپ کینیڈا (IRCC) تصادفی طور پر ممکنہ کفیلوں کا انتخاب کرے گا اور انہیں درخواست بھیجنے کے لئے دعوت نامہ بھیجے گا۔ منتخب درخواست دہندگان کو درخواست جمع کروانے کے لئے 60 دن کا وقت ہوگا۔

    اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ COVID-19 کے غیر معمولی حالات نے بہت سارے اسپانسرز کو معاشی طور پر متاثر کیا گیا ہے، IRCC ایک عارضی عوامی پالیسی متعارف کروا رہا ہے جس میں 2020 ٹیکس سال کی آمدنی کی حد کم سے کم رکھی گئی ہے۔ یاد رہے کہ سابقہ شرط کم سے کم ضروری آمدنی کے علاوہ 30% تھی۔

    حکومت کو اس بات کا احساس ہے کہ بالخصوص مشکل وقت کے دوران، کنبہوں کے ساتھ رہنا کتنا ضروری ہے۔ والدین اور دادا دادی پروگرام 2020 کا آغاز حکومت کے اس ضمن میں اقدامات کی ایک کڑی ہے جو 31 دسمبر 2020 تک 49،000 اسپانسر شپ کی درخواستوں کی منظوری کو ترجیح دے گی۔ اسی طرح مزید خاندانوں کو دوبارہ جوڑنے اور خاص طور پر ہمدردی پر مبنی کیسز کی منظوری کے لئے موجودہ قوانین اور رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے انہیں جلد منظور کیا جائے گا۔

    اس پروگرام (2020 PGP) کے تحت پروسیسنگ کے لئے زیادہ سے زیادہ 10،000 درخواستیں قبول کی جائیں گی، جبکہ 2021 میں IRCC مزید 30،000 نئی درخواستوں کو قبول کرنے کے لئے ایک اور اسپانسر فارم متعارف کروائے گا۔

    اس پروگرام کے مزید تفصیلات امیگریشن، رفیوجیز اور سٹیزن شپ کینیڈا (IRCC) کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.