Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #13442
    Zaid
    Moderator

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ چائنہ کی کین سینو ویکسین کی پاکستان میں تیاری کے آلات اور افرادی قوت کو تربیت دی جا رہی ہے، کین سینو ویکسین کی آرڈر کی گئی کھیپ کے بعد اس کی تیاری پاکستان میں ہی کی جائے گی۔

    منگل کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے بیان میں کہا کہ چین سے کورونا کی کین سینو ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان کو موصول ہو رہی ہے، کین سینو ویکسین وہ ویکسین ہے جس میں پاکستان نے فیز 3 ٹرائلز میں حصہ لیا تھا اور یہ پہلی بار تھاکہ پاکستان نے کسی ویکسین کےلئے ٹرائل میں حصہ لیا۔

    اسد عمر نے کہا کہ پہلے سے آرڈر ویکسین کی وصولی کے بعد پاکستان میں ہی ویکسین بنائی جائے گی، جس کےلئے خصوصی آلات کی خریداری اور افرادی قوت کی تربیت کی جا رہی ہے۔

     

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.