- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › South Asia
گجرات کے وزیر اعلی نے اعلان کیا ہے کہ بڑھتے ہوئے کوویڈ کیسز کی وجھ سے کل سے گجرات کے راجکوٹ ، سورت اور وڈوڈارا میں نائٹ کرفیو لگایا جا رہا ہے۔ اس سے قبل احمد آباد میں رات کا کرفیو پہلے ہی نافذ کردیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے این این آئی کے مطابق ایڈیشنل چیف سکریٹری راجیو کمار گپتا نے کرفیو سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس ’مکمل کرفیو‘ کے دوران صرف دودھ اور دواؤں کی دکانیں کھلی رہیں گی۔
گجرات حکومت نے احمد آباد میں جمعہ کی شب 9 بجے سے پیر کی صبح 6 بجے تک کرفیو لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔ کورونا کے بڑھتے انفیکشن کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ 57 گھنٹے کے کرفیو کے اعلان کے بعد احمد آباد کے کالوپور مارکیٹ میں زبردست بھیڑ امنڈی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ 57 گھنٹوں کے کرفیو کی خبر سن کر سبھی ضروری سامان خریدنے کے لیے گھروں سے باہر نکل رہے ہیں، جس سے بازاروں میں چہل پہل پیدا ہو گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ راجیو کمار گپتا نے 20 نومبر سے اگلے حکم تک روزانہ رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو رہنے کی اطلاع دی تھی۔ لیکن اس اعلان کے کچھ ہی گھنٹوں بعد انھوں نے کہا کہ جمعہ کی رات سے پیر کی صبح تک ’مکمل کرفیو‘ نافذ ہوگا۔ انھوں نے واضح کیا کہ رات کاکرفیو شہر میں پیر کی شب 9 بجے سے اثرانداز ہوگا۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.