- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
آج (پیر) اپنے متعدد ٹوئیٹس میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت ترسیلات زر چوبیس فیصد زیادہ ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ آٹھ ماہ سے زائد عرصہ میں ترسیلات زر دو ارب ڈالر سے زیادہ کی سطح پر برقرار رہیں۔
انہوں نے کہاکہ اس سال جنوری میں ترسیلات زر دو ارب ستائیس کروڑ ڈالر رہیں۔
وزیراعظم نے ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔
صنعتی شعبے سے بھی خوشخبری ہے کہ اس میں نمو کا رجحان برقرار ہے۔ دسمبر 2019 کے مقابلے میں دسمبر 2020 کےدوران 11.4% نمو کے ساتھ لارج سکیل مینو فیکچرنگ میں ایک مرتبہ پھر ہمیں دو ہندسی نمو میسر آئی۔جولائی سے دسمبر تک کی مجموعی نمو اب 8% سے تجاوز کرچکی ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 15, 2021
صنعتی شعبے کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ شعبہ بھی پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال دسمبر کے مہینے میں مصنوعات کی تیاری کے شعبے میں بھی گیارہ اعشاریہ چار فیصد ترقی دیکھی گئی ۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران اس شعبے میں ترقی آٹھ فیصد سے زائد ہے۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.