- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید خان نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور اسلام مخالف اقدامات پر پارلیمانی گروپ برائے پاک فرانس دوستی سے مستعفی ہوگئے۔
سینیٹر فیصل جاوید خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ فرانسیسی صدر کے اقدامات سے اسلاموفوبیا کو تقویت ملے گی جیسا کہ وزیراعظم نے بھی نشاندہی کی ہے۔
فرانسیسی صدر کی جانب سے رسالت مآب خاتم النبیّین حضرت محمد مصطفیٰ صل اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی حمایت پر پاکستان تحریک انصاف کے سینٹر فیصل جاوید کا شدید احتجاج، پاک-فرانسیسی پارلیمانی فرنڈشپ گروپ کی سربراہی چھوڑنے کا اعلان۔ چیئرمین سینٹ تحریراً آگاہ ۔ pic.twitter.com/g0gIqGuWHj
— PTI Central Media Department (@pticmdofficial) October 29, 2020
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام مخالف بیانات اور مقدس ہستیوں کی توہین انسانیت کے درمیان خلیج کو مزید گہرا کرے گی اور شدت پسند خیالات کو پروان چڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔
سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اس سلسلے کو بند ہونا چاہیے اور بین الاقوامی قوانین کے تحت اس پر پابندی عائد ہونی چاہیے۔ فرانسیسی صدر کے اقدامات انسانیت کو نازی نظریے سے زیادہ نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ فرانس میں حکومتی سرپرستی میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور پھر اس کے حق میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے بیان کے بعد دنیا بھر میں فرانس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور مسلم ممالک میں فرانسیسی اشیاء کے بائیکاٹ کی مہم چل رہی ہے۔
پاکستان نے بھی فرانس کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے اور گزشتہ روز پارلیمنٹ سے مذمتی قرار داد بھی منظور کی گئی ہے جبکہ پاکستان نے فرانسیسی سفیر کو طلب کرکے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا تھا۔
This article originally appeared on Dunya News
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.