- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › International
ٹورنٹو: (ویب ڈیسک) کینیڈین وزیراعظم نے گستاخانہ خاکوں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اظہار رائے کی آزادی سب کا حق ہے لیکن حد سے باہر نہیں ہونی چاہیے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے سوال پر جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ آزادی اظہار رائے کا دفاع کریں گے مگر اس کی ایک حد ہونی چاہیے، ہمیں دوسروں کیلئے احترام کے ساتھ کام کرناچاہیے اور کوشش کرنی چاہیےکہ غیرضروری طورپرلوگوں کی دل آزاری نہ ہو۔
ان کاکہنا تھاکہ ہمیں اپنےالفاظ اور افعال کے دوسروں پر اثرات کا علم ہوناچاہیے اور ایسی کوئی بات نہیں کہنی چاہیے جس سے ہمارے ساتھ رہنے والوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچے اور خاص طور پر ایسے افراد جنہیں معاشرے میں بڑے پیمانے پر امتیازی سلوک کاسامنا ہے۔ ان پیچیدہ مسائل پر ذمہ داری کےساتھ بحث کے لیے معاشرہ تیار ہے۔
Justin Trudeau is the latest prominent figure to take the predictable line of: “I believe in freedom of speech, BUT…”
He claims that disrespect causes “injury”. It doesn’t. That would be guns and knives wielded by unreconstructed religious fanatics.https://t.co/EO5Rbh6R5k
— Andrew Doyle (@andrewdoyle_com) October 31, 2020
فرانس میں ہونے والے حالیہ حملوں کے حوالے سے کینیڈین وزیراعظم کاکہنا تھاکہ یہ حملے ناجائز اور بلاجواز ہیں اور ان کی بالکل بھی حمایت نہیں کی جاسکتی،کینیڈا کے عوام اس مشکل وقت میں فرانسیسی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
خیال رہے کہ 2 روز قبل کینیڈا کی پارلیمنٹ نے فرانس میں چرچ کے باہر ہونے والے حملے میں 3 افراد کے قتل کے خلاف لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے خاموشی بھی اختیار کیا تھی۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.