- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › International
ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نےایک شہری کی مدد کے لیے انوکھا کام کر کے سب کے دل جیت لیے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جیسنڈا آرڈرن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ کی اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ایئرپورٹ سے ملنے والے کھلونے کو مالک تک پہنچانے میں مدد کریں۔
جیسنڈا نے لکھا کہ اس خرگوش کھلونے کو اصل مالک تک پہنچانا ہے جس کے لیے عوام کی مدد کی ضرورت ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ کھلونا ہیملٹن ایئرپورٹ پر عملے نے وزیراعظم کے حوالے کیا۔ جس کے بعد انہوں نے جمعرات کے روز فیس بک پر اس کھلونے کے ساتھ سیلفی لے کر فیس بک پر شیئر کی۔
جیسنڈا نے لکھا کہ ’میں آج صبح ہیملٹن ایئرپورٹ پر پہنچی تو ایئرپورٹ کی ٹیم نے مجھ پر مہربانی کرتے ہوئے اپنا بورڈ روم استعمال کرنے کی اجازت دی، میں جب جارہی تھی تو عملے کا ایک رکن خرگوش لے کر میرے پاس آیا اور بتایا کہ یہ کھلونا 28 جنوری کو ایئرپورٹ سے ملا جس کے بعد سے اس کے مالک کی تلاش جاری ہے‘۔
جیسنڈا نے لکھا کہ ’میرے خیال سے یہ بظاہر چھوٹی چیز ہے مگر اُس شخص کے لیے قیمتی ہوگی جو اس کا مالک ہے، آپ تمام عوام میرا ساتھ دیں تاکہ ’ونک‘ کو مالک تک پہنچا دیں‘-
Landed in Hamilton this morning and the airport team kindly let me use their board room for a couple of meetings. As I…
Posted by Jacinda Ardern on Wednesday, February 17, 2021
جیسنڈا آرڈرن کی پوسٹ کے چوبیس گھنٹے بعد اس معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی اور ایئرپورٹ انتظامیہ نے بتایا کہ وہ کھلونا مالک تک پہنچانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
ایئرپورٹ ترجمان نے لکھا کہ ’ہم نے ونک کا خاندان تلاش کرلیا، یہ ایک ننھے بوئین نامی بچے کا تھا، جس نے اس کا نام ’نونو‘ رکھا تھا، یہ کھلونا کل اصل مالک تک پہنچ جائے گا‘۔
This article originally appeared on ARY News
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.