Jirga Pakistan

Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #9811
    Syed Muhammad
    Moderator

     ویب ڈیسک – گوجرانوالہ کی ضلعی انتظامیہ نے پنجاب کے پہلے سکھ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی حویلی کی جگہ سے قبضہ واگزار کروا لیا، حویلی کے اطراف سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ کرکے حویلی کی تعمیر و مرمت شروع کر دی گئی ہے۔

    گوجرانوالہ سے ہم نیوز کے نمائندے ذیشان کھوکر کے مطابق حویلی رنجیت سنگھ کے تاریخی اوپن کورٹ یارڈ پر 72 غیر قانونی دوکانیں گرادی گئیں۔ اوپن کورٹ یارڈ کی بحالی کے کام کو شہریوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

    شہری محمد وقاص  کے مطابق پہلے یہ کھنڈر کا منظر بیان کرتی تھیں اب محل لگ رہی ہے۔ پوری دنیا کے لئے پیغام ہے ہم امن پسند لوگ ہیں۔

    دوسری جانب ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف نے آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ماہرین کے ساتھ  مہاراجہ رنجیت سنگھ کی جائے پیدائش کا دورہ کیا اور متعلقہ اداروں کو جلد حویلی رنجیت سنگھ کی اصل حالت میں بحالی کے احکامات جاری  کردیے۔

    ڈی سی سہیل اشرف کے مطابق سب سے پہلے تاریخی کورٹ یارڈ مکمل کررہے ہیں پھر حویلی کے اندرون حصے کو اصل  شکل میں بحال کریں گے۔

    پنجاب کی ثقافت کا شاہکار جائے پیدائش مہاراجہ رنجیت سنگھ کی عمارت کی بحالی کا سن کر دور دور سے سیاح بھی دوڑے چلے آ رہے ہیں۔

    دھرتی پنجاب کے عظیم ہیرو کی جائے پیدائش کی اصل حالت میں بحالی حکومت پاکستان اور ضلعی انتظامیہ کا احسن اقدام ہے۔

     

    This article originally appeared on Hum News

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.