- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے گوگل اور وکی پیڈیا کو گستاخانہ مواد پھیلانے پر نوٹسز جاری کر دیے۔
پی ٹی اے کا یہ اقدام احمدیہ کمیونٹی کی جانب سے گوگل پلے اسٹور پر قرآن پاک کا غیر مستند ورژن اپ لوڈ کرنے اور ’’موجودہ خلیفہ اسلام‘‘ سے متعلق گمراہ کن سرچ رزلٹس کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایات کا نتیجہ ہے۔
معاملے کی انتہائی سنجیدہ نوعیت کے پیش نظر، پی ٹی اے نے گوگل سے رابطہ کرکے اس قسم کے غیر قانونی مواد کو فوری طور پر ہٹانے کی ہدایات کی۔
وزیراعظم کی کرسمس کے موقع پر مسیحی بھائیوں کو مبارکباد
متعلقہ پلیٹ فارم کو جاری کردہ یہ نوٹس غیر قانونی آن لائن مواد کو ہٹانے اور بلاک کرنے (طریقہ کار، نگرانی اور حفاظتی اقدامات) قواعد 2020 کے تحت جاری کیے گئے ہیں تاکہ ریگولیٹر کی جانب سے کسی بھی قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے گستاخانہ مواد کوفوراً ہٹا دیا جائے۔
پیغمبر اسلام کے گستاخانہ خاکوں کی موجودگی اور وکی پیڈیا پر شائع کردہ مضامین کے ذریعے گمراہ کن، غلط، فریب اور دھوکہ دہی پر مبنی معلومات سے متعلق شکایات بھی موصول ہوئی ہیں جن میں مرزا مسرور احمد کو ایک مسلمان کی حیثیت سے پیش کیا گیا۔
بہت جلد پانچواں اسلامی ملک اسرائیل کوتسلیم کرلے گا: اسرائیلی وزرا
اس معاملے پر وسیع گفت و شنید کے بعد وکی پیڈیا کو نوٹس جاری کر دیا گیا تاکہ کسی بھی قانونی کارروائی سے بچتے ہوئے گستاخانہ مواد کو فوری طور پر ہٹا دیا جائے۔
متعلقہ پلیٹ فارمز کی جانب سے عدم تعمیل کی صورت میں پی ٹی اے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ 2016 (پی ای سی اے) اور قواعد 2020 کے تحت مزید کارروائی کر سکتا ہے۔
This article originally appeared on Samaa TV
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.