Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11073
    admin
    Keymaster

    کمپنی نے اس سال کے شروع میں ٹینیسی کے شہر نیش وِل (Nashville, Tennessee) اور الاباما کے شہر ہنٹس وِل (Huntsville, Alabama) میں اپنی اس سروس کو ٹیسٹ کیا تھا۔

    پاک جرگہ (3 دسمبر 2020) جمعرات کو کمپنی کی طرف سے کیے گئے اعلان کے مطابق گوگل فائبر نے نیش ول، ٹینیسی ، اور ہنٹس ویل، الاباما میں اپنی 2 جی بی پی ایس سروس کو “وسیع پیمانے پر” فراہم کر دیا ہے۔ اس سال کے شروع میں فائبر نے ان علاقوں میں اپنی اس سروس کو ٹیسٹ کر لیا تھا۔

    نیش وِل اور ہنٹس ویل میں نئے اور موجودہ گوگل فائبر صارفین 70 ڈالر مہینہ میں 1 گیگا بِٹ فی سیکنڈ سروس کا انتخاب کرسکتے ہیں ، یا 100 ڈالر مہینہ میں 2 جی بی پی ایس سروس کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ 2 جی بی پی ایس بڑے پیمانے پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں، جدید ترین مشینوں، اور جدید ترین سمارٹ ہومز کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ 2 جی بی پی ایس سروس گوگل فائبر ملٹی گیگ راؤٹر کے ساتھ آتی ہے ، جس میں وائی فائی 6 استعمال ہوتا ہے۔

    گوگل فائبر نے 2010 میں 1 جی بی پی ایس کی رفتار کا انٹرنیٹ لانچ کیا تھا، جو اب ایک درجن سے زیادہ امریکی شہروں میں یہ سروس فراہم کرتا ہے۔ وہ صارفین جو نیش ول یا ہنٹس ویل میں نہیں ہیں وہ کمپنی کے ٹرسٹڈ ٹیسٹر پروگرام کے ذریعے 2 جی بی پی ایس سروس کی جانچ کے لئے سائن اپ کرسکتے ہیں۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.