• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #15309
    Azam
    Moderator

    فرانس نے معروف سرچ انجن گوگل پر اشتہاری پالیسی کے غلط استعمال کے جرم میں 220 ملین یورو (267 ملین ڈالر) یعنی 41 ارب پاکستانی روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے محکمہ رقابت نے بتایا  ہے کہ گوگل اپنے حریفوں کو نقصان پہنچانے کے لئے اپنی آن لائن اشتہاری سروسز کو فروغ دے رہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق گوگل کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اشتہاری پالیسی سے متعلق اصولوں پر نظر ثانی کرے گا۔

    گوگل پر الزام تھا کہ اس نے اپنے’ ڈبل کلک’ اشتہاری نیٹ ورک میں اشتہاری یا نشریاتی فرموں کے پلیٹ فورم کی حیثیت کی حامل ضمنی کمپنی ایڈیکس کو امتیازات دئیے ہیں۔

    علاوہ ازیں گوگل نے اپنی الفابیٹک کمپنی سے 2021 کی پہلی تہائی میں زیادہ تر اشتہارات سے 55.31 بلین یورو آمدنی حاصل کی ہے۔

    واضح رہے کہ متعدد ممالک میں رقابت کے اصولوں کے منافی روّیے کی وجہ سے کمپنی مقدموں کا سامنا کر رہی ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.