• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #15146
    Syed Muhammad
    Moderator

    ’امارات، جرمنی، امریکہ، آئر لینڈ، اٹلی، پرتگال، برطانیہ، سویڈن، سوئز، فرانس اور جاپان سے مسافر آسکتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)

    سعودی وزارت داخلہ نے 11 مزید ممالک سے مسافروں کو آنے کی اجازت دے دی ہے۔

    سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزات داخلہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’قبل ازیں 2 فروری 2021 کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ سفارتی عملے، صحت عملے اور ان کے اہل خانہ کے علاوہ 20 ممالک سے مسافروں کی آمد پر پابندی لگائی گئی ہے‘۔

    ’اب وزارت نے کورونا کے متعلق مذکورہ ممالک میں صحت حکام کی تازہ رپورٹوں کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ 11 ممالک سے مسافروں پر سعودی عرب آنے کی پابندی اٹھائی جا رہی ہے‘۔

    وزارت نے کہا ہے کہ ’متحدہ عرب امارات، جرمنی، امریکہ، آئر لینڈ، اٹلی، پرتگال، برطانیہ، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، فرانس اور جاپان سے مسافر سعودی عرب آسکتے ہیں‘۔

    وزارت نے کہا ہے کہ ’مذکورہ ممالک سے آنے والے وہ مسافر جن کو استثنی نہیں ہے انہیں ہوٹل قرنطینہ کرنا ہوگا‘۔

    ’مذکورہ ممالک کے مسافروں پر پابندی اتوار 30 مئی، رات ایک بجے سے ختم ہے‘۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.