• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11280
    Shahid Masood
    Participant

    یورپی ملک نیدرلینڈ میں مسجد کو نفرت انگیز حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے(فوٹو، انٹرنیٹ)

    ایمسٹر ڈیم ( ویب ڈیسک) یورپ میں ایک اور مسجد کونفرت انگیزی کا نشانہ بنانے کے لیے اس پر حملہ کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی ملک ہالینڈ کے صوبے اتریخت میں اولو مسجد کی انتظامیہ نے بتایا کہ مسجد کے داخلی دروازے اور دیوار پر مسلمانوں کے لیے نفرت انگیز عبارت لکھی گئی اور صلیب کے نشان بھی بنایا گیا۔

    معروف عالم دین مولانا طارق جمیل بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے

    بیان میں کہا گیا ہے کہ نفرت انگیز حملوں سے مسلمانوں کو دلی صدمہ پہنچا ہے۔ منافرانہ عبارت سے سوسائٹی میں تشویش پائی جاتی ہے تاہم ہم معاشرے کے لیے اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

    جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ مساجد کے علاوہ دو یہودی سینیگاگ بھی ایسے ہی نفرت انگیزی حملے کا نشانہ بنائے گئے ہیں۔ حکومت منافرت پھیلانے والے دائیں بازو کے انتہا پسندوں پر نظر رکھے حفاظتی اقدامات کو بہتر کرے۔

    افغان حکومت اور طالبان کا امن مذاکرات 5 جنوری تک معطل کرنے کا اعلان

    مقامی میڈیا کے مطابق 44 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم اصل ذمے داران کا سراغ نہیں لگایا جاسکا۔ واضح رہے کہ یورپ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔

    This article originally appeared on Express News

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.