Jirga Politics

Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #18563
    admin
    Keymaster

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ ہر پارٹی چاہتی ہے اسٹیبلشمنٹ ان کے سر پر ہاتھ رکھے لیکن اسٹیبلشمنٹ کا فیصلہ ہے کہ وہ منتخب حکومت کے ساتھ ہوگی،نواز شریف کے آنے نہ آنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔راولپنڈی میں زیر تعمیر زچہ بچہ ہسپتال کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف آتے ہیں آئیں، نہیں آتے نہ آئیں، کوئی فرق نہیں پڑتا، طوفان کھڑا کیا جارہا ہے کہ وہ آرہا ہے وہ جارہا ہے، ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہا کہ شیخ ہونے کے باوجود اپنی جیب سے ٹکٹ دوں گا، نوازشریف بتائیں کس روز آنا چاہتے ہیں میں ویزا اور پاسپورٹ دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر پارٹی چاہتی ہے اسٹیبلشمنٹ ان کے سر پر ہاتھ رکھے لیکن اسٹیبلشمنٹ کا فیصلہ ہے کہ وہ منتخب حکومت کے ساتھ ہوگی، حکومتیں آتی ہیں اور چلی جاتی ہیں مگر اسٹیبلشمنٹ کی اچھی بات ہے وہ منتخب حکومت کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ نہیں ہونے والا،عمران خان ڈنکے کی چوٹ پر پانچ سال پورے کریں گے اور ہم اگلا الیکشن عمران خان کے ساتھ زوردار طریقے سے لڑیں گے، یہ حکومت بھی پانچ سال پورے کرے گی چاہے اپوزیشن کوئی بھی مارچ کرلے جو اپوزیشن کے پیٹ میں درد ہے وہ ٹی وی پر نہیں بتا سکتا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن ہار جیت کا نام ہے اورمجھے نہیں پتا پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ منی بجٹ سے کوئی قیامت نہیں آئے گی وہ پاس ہوگا، ہم چاہتے ہیں ڈالر کی قیمت پر کنٹرول کیا جائے، آئی ایم ایف کے فنڈ سے مدد ملتی ہے۔

     

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.