Jirga Sports

Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #7803
    Syed Muhammad
    Moderator

    سابق وزیر کھیل کی جانب سے ورلڈ کپ 2011 بھارت کو فروخت کرنے کے الزام کے بعد سری لنکا کی حکومت نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    سری لنکا کے سابق وزیر کھیل مہندانندا التھ گاماگے نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت اور سری لنکا کے درمیان 2011 کا ورلڈ کپ فائنل فکسڈ تھا۔ اس وقت بھی یقین تھا میچ میں کچھ گڑبڑ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سری لنکا نے ورلڈ کپ بھارت کو ‘فروخت’ کیا۔ کسی کا نام نہیں لے رہا مگر اس میچ فکسنگ میں کچھ لوگ ملوث تھے۔ واضح رہے کہ گاماگے 2011 میں کھیلوں کا وزیر تھا۔

    اس سے قبل سابق کپتان رانا ٹنگا بھی فائنل پرشکوک کا اظہار کرچکے ہیں۔ ورلڈکپ فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

    کمارا سنگا کارا نے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سابق وزیر کھیل کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو وہ آئی سی سی کو فراہم کریں تاکہ تحقیقات ہوسکیں جبکہ مہیلا جے وردھنے نے طنزیہ انداز میں کہا کہ لگتا ہے الیکشن قریب ہے جب ہی سرکس دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔

    سابق وزیر کھیل کے الزامات پر سری لنکن حکومت نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ہر پندرہ دن بعد انکوائری کمیٹی سے تفصیلات مانگی جائیں گی۔

     

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.