Jirga South Asia

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #15112
    Syed Muhammad
    Moderator

    بھوپال: ہندوستان کے معروف عالم دین ،مفتی اعظم مدھیہ پردیش،نائب صدر آل انڈیا جمیعت علماء ھند ، بانیِ جامعہ اسلامیہ عربیہ ترجمعہ والی مسجد بھوپال  اورمولاناحسین احمدمدنیؒ کےشاگردخاص مولانامفتی عبدالرزاق خان قاسمی انتقال کر گئے،ان کی نماز جنازہ آج(جمعرات کے روز)دو بجے دوپہر اقبال میدا ن بھوپال میں ادا کی جائے گی جبکہ پالی وال ہسپتال کے عقب میں موجود قبرستان میں ان کی تدفین کی جائے گی ۔

    تفصیلات کے مطابق ہندوستان کے مشہور عالم دین ،ولی کامل اور مجاہد آزادی مولانا مفتی عبدالرزاق خان قاسمی انتقال کر گئے ہیں،وہ کافی عرصہ سےعلیل تھےتاہم پیرانہ سالی کےباوجود  مفتی عبدالرزاق خان قاسمی درس و تدریس کے ساتھ جڑے رہے ۔مفتی عبدالرزاق خان قاسمی  نے بھوپال میں1954ء میں  جامعہ اسلامیہ عربیہ کی بنیاد رکھی ،مسلمانوں کی اس عظیم اور تاریخی دینی درس گاہ کی پورے بھارت میں 200 سے زائد شاخیں ہیں جہاں لاکھوں طلباء دین کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں،انڈیا میں امیر شریعت کے لقب سے مشہور مفتی عبدالرزاق خان قاسمی کے ہندوستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں شاگرد ہیں ۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.