• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11093
    Shahid Masood
    Participant

    PHOTO CREDIT: Berthold Werner

    جمعہ کے روز یروشلم کے پہاڑ Mount of Olives پر واقع چرچ آف آل نیشنز نامی رومن کیتھولک چرچ کے اندر آگ لگانے والے ایک مذہبی انتہا پسند یہودی شخص کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

    یروشلم پوسٹ کے مطابق 49 سالہ اس شخص پر شبہ ہے کہ وہ دائیں بازو کا آدمی ہے جس نے نفرت انگیز اقدام کیا اور مقدس مقام کو آگ لگائی، البتہ اس کی کسی بھی تفصیلات کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

    پولیس اطلاعات کے مطابق اس شخص نے “آتش گیر مادہ” ڈال کر چرچ کو آگ لگائی۔ چرچ کے ایک سکیورٹی گارڈ نے اس شخص کو دیکھا اور حراست میں لے لیا، یہاں تک کہ پولیس جائے وقوع تک پہنچ گئی۔ فائر فائٹرز نے بتایا کہ چار ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ 
    ان کے وہاں پہنچنے تک “آگ نے تمام امارت کو اپنی لپیٹ میں نہیں لیا تھا البتہ بہت زیادہ دھواں تھا” جو عمارت کے اندر جمع ہوچکا تھا۔ فائر فائٹرز  نے جلد ہی آگ پر قابو پا لیا۔

    متاثرہ عمارت سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے، جبکہ نقصان محدود تھا۔ اس منظر کی ویڈیوز میں فرش کے کچھ جلے ہوئے حصّے کے ساتھ ساتھ دیگر متاثرہ چیزوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.