• This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 4 months ago by admin.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #9648
    admin
    Keymaster

    یروشلم (پاک جرگہ، 24th September, 2020) یروشلم کے اسلامی آرٹ میوزیم کا کہنا ہے کہ معاشی دباؤ کی واضح سے اسے اپنے نوادرات کا کچھ حصہ نیلام کرنا ہوگا۔

    مالی مشکلات کی واضح سے یروشلم کا ایل اے میئر میوزیم برائے اسلامک آرٹ، اکتوبر میں Sotheby’s London کے ذریعہ اپنے بیش قیمت ذخیرے کا کچھ حصہ فروخت کرے گا۔

    میوزیم کے ڈائریکٹر Nadim Sheiban  نے بتایا کہ میوزیم  سے لگ بھگ 200 اسلامی فنون لطیفہ اور اس کے مستقل نوادرات کی 60 گھڑیاں اور گھڑیال 27 اور 28 اکتوبر کو فروخت کی جائیں گی تاکہ میوزیم کی آمدنی میں اضافہ ہوسکے اور مستقبل میں ہونے والی مالی پریشانیوں کو روکا جاسکے۔

    اسرائیل کی نوادرات کی اتھارٹی کا اختیار ہے کہ وہ ملک سے باہر جانے والی کسی قدیم چیز کی اجازت دے۔ میوزیم برائے اسلامک آرٹ کا زیادہ تر مجموعہ اس زمرے میں نہیں آتا۔

     

    سوتھبی، جو مے فیئر لندن میں نیلامی کے لیے ایک معروف جگہ ہے، کے مقام پر فروخت ہونے والی زیادہ تر 190 اشیا خوبصورت اور قابل قدر ہیں ، جو مختلف ممالک سے جمع کی گئیں ہیں اور عالم اسلام کے فن اور فن تعمیر کی عکاسی کرتی ہیں۔

    اسلامی نوادرات کی فروخت، جس میں اشیاء، قلمی نسخے اور قالین اور رگ شامل ہیں، تخمینہ لگایا گیا ہے کہ یہ مجموعی طور پر 4.13 ملین سے 6.1 ملین ڈالر تک ہوں گے۔ نیلامی کے دوسرے دن عمودی گھڑیاں یا گھڑیال اور دیگر اشیاء پیش کی جائیں گی، جس کا مشترکہ تخمینہ 2.2 ملین سے 3.4 ملین تک ہے۔

    سوتھبی کے مطابق، گھڑیوں کی فروخت میں سب سے اہم تین بریگویٹ جیبی گھڑیاں ہیں جن کے لیے افسانوی روایات موجود ہیں۔ اس کے علاوہ تین ٹائم پیسز جو بریگویٹ کی میکانکی ذہانت اور انقلابی ایجادات کا نمونہ ہیں، اور اس کے متمول خریداروں کی نمائندگی کرتی ہیں، جس میں سے ایک برطانیہ کے بادشاہ جارج چہارم کے لئے تیار کی گئی تھی (جس کی مالیت کا تخمینہ لگ بھگ 514،000 سے 771،000 ڈالر ہے) اور دوسری نپولین بونا پاٹ کی بہن شہزادی کیرولین مورت کے لئے بنی گئی تھرمامیٹر گھڑی بھی شامل ہے، جس کا تخمینہ 381،831 سے 254،554 ڈالر ہے۔

    یروشلم کا اسلامی آرٹ میوزیم 1974 میں کھولا گیا۔ یہ ساتویں سے 19 ویں صدی کے تاریخی نودرات آرٹ اشیاء اور آثار قدیمہ کے نمونے جمع کرنے اور اس کی حفاظت اور نمائش کے لئے وقف ہے۔

    Photo and Video courtesy of the Museum for Islamic Art

    • This topic was modified 4 months ago by admin.
    • This topic was modified 4 months ago by admin.
    • This topic was modified 4 months ago by admin.
Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.