Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #7785
    Syed Muhammad
    Moderator

    یورپی یونین نے اسرائیل پر سختی سے زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقے کو ضم کرنے سے باز رہے۔

    یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے برسلز میں یورپی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیلی حکومت یکطرفہ طور پر مغربی کنارے کا کوئی حصہ ضم کرتی ہے تو یہ بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہو گی۔

    انہوں نے کہا کہ یکطرفہ فیصلے کے یورپی یونین اور اسرائیل کے درمیان تعلقات پر بھی اثرات مرتب ہوں گے۔

    ادھر فلسطینی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل اپنے یکطرفہ فیصلوں پر عملدرآمد کرتا ہے تو وہ دوطرفہ معاہدوں کو ختم کر دیں گے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.