Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #10678
    Shahid Masood
    Participant

    یورپین یونین کے امور خارجہ کے وزیر نے کہا ہے کہ یورپی یونین کیلئے پاکستان سے تعلقات گہرے بنانا پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو گیا ہے۔

     مسٹر جوزف بورل جنہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ پاک یورپی یونین تذویراتی مذاکرات کے پانچویں دور کے دوران اپنے وفد کی قیادت کی تھی ، اپنے بلاگ یورپی یونین اور پاکستان کے تعلقات کیوں اہم ہیں” میں پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

    وزیرنے لکھا کہ اقتصادی تعلقات بھی ہمارے تبادلوں کا اہم حصہ ہیں جن میں مزید بہتری کی ضرورت ہے کیونکہ کورونا بحران نے خطے کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

     جوزف بورل نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مذاکرات کے دوران یورپ میں اسلام مخالف منفی پراپیگنڈے کے رجحان پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دنیا بھر بالخصوص پاکستان میں مسلمانوں کو دلی صدقہ پہنچا۔

     جوزف بورل نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان مذاکرات میں افغانوں کے زیرقیادت امن عمل کی مضبوط حمایت کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جموں اور کشمیر کے خطے میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مقبوضہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششوں سے متعلق پاکستان کے خدشات کا اظہار کیا

     وزیر نے کہا کہ یورپی یونین کے لئے پاکستان جیسے ملک کیساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانا پہلے سے زیادہ اہم ہے تاکہ جنوبی ایشیا میں علاقائی استحکام یقینی بنایا جا سکے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.