• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #13617
    Aliya Sultan
    Participant

    ترکی کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے یورپی یونین کے دو اعلیٰ ترین اہلکار منگل کو انقرہ میں صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کر رہے ہیں۔

    اطلاعات ہیں کہ یورپی یونین کونسل کے صدر شارل مشیل اور یورپی کمیشن کی صدر اُرزُلا فان ڈیر لائن کے اس دورے میں ترکی کو تعاون کے عوض معاشی اور سفارتی فائدوں کی پیشکش کی جا سکتی ہے۔

    برسلز میں حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں صدر ایردوآن کے رویے میں لچک نظر آنا شروع ہوئی ہے، جس سے توقع ہے کہ قبرص، یونان اور شامی مہاجرین کی یورپ آمد جیسے اختلافی معاملات حل کرنے میں مدد ملے گی۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.