Jirga Pakistan

Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #9318
    Syed Muhammad
    Moderator

    مانیٹرنگ ڈیسک – ملک میں یوم دفاع وشہدا منایا گیا۔ جس کا مقصد غازیوں اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا اورتمام خطرات کے خلاف مادر وطن کے دفاع کے عزم کا اعادہ کرنا ہے ۔

    1965ء میں آج کے روز بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بین الاقوامی سرحد کو عبور کرتے ہوئے پاکستان پرحملہ کیا لیکن قوم نے دشمن کے گھنائونے عزائم کو ناکام بنادیا ۔

    مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک کی ترقی وخوشحالی اور مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

    شہداء کیلئے فاتحہ اور قرآن خوانی بھی کی جارہی ہے۔

    د ن کاآغازوفاقی دارالحکومت میں اکتیس اورصوبائی دارالحکومتوں میں اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔

    ایوان صدرمیں ہونے والی پُروقارتقریب میں صدرڈاکٹرعارف علوی مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں کوملک وقوم کے لئے ان کی شاندارخدمات کے اعتراف میں فوجی اعزازات دیں گے۔

     صبح جی ایچ کیوراولپنڈی میں یوم دفاع وشہداء کے سلسلے کی مرکزی تقریب منعقدہوئی۔

    اس موقع پربری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ نے شہداء کی یادگارپرپھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

    آ ج یوم دفاع وشہداء کے سلسلے میں کراچی میں بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کے مزارپر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقدہوئی۔

    پاک فضائیہ کی اصغرخان اکیڈمی کے تین خواتین سمیت چھیالیس کیڈٹس پرمشتمل چاق وچوبند دستے نے مزارپرگارڈزکے فرائض سنبھالے۔

    ایئروائس مارشل شکیل غضنفرنے مزارپرپھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبندکئے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے شہداء اورغازیوں کوخراج عقیدت پیش کیا اور کہاکہ مسلح افواج وطن کے تحفظ اورسلامتی کے لئے تیارہیں۔

    یوم دفاع اورشہداء کے سلسلے میں آج صبح نیول ہیڈکوارٹرزمیں ایک تقریب منعقدہوئی۔

    بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے شہداء کی یادگارپرپھول چڑھائے اورفاتحہ پڑھی۔

    وہ شہداء کے اہلخانہ سے بھی ملے۔

    وزیرد اخلہ اعجازشاہ نے کہا ہے کہ چھ ستمبر کو پاکستان کی تاریخ میں جرات وشجاعت کی نظیر کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

     انہوں نے کہا کہ یوم دفاع و شہدا ہمیں مادر وطن کی سرحدوں کے دفاع کےلئے ہماری مسلح افواج کی بے مثال جرات اور لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

    ادھر انسانی حقوق کی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے  اس موقعے پر اپنے پیغام میں کہاکہ ہم ان جوانوں اور افسروں کو سلام پیش کرتے ہیں جو بہادری سے لڑے اور ان میں سے کئی ایک جام شہادت نوش کرگئے۔

    ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی سطح پر ہتھیاروں کی تیاری اور ایٹمی صلاحیت سے خطے میں ہمارا دفاع مضبوط ہوا ہے۔

    یوم دفاع و شہدا کے موقع پر گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے اپنے ایک پیغام میں کہاہےکہ  یوم دفاع و شہدا دشمنوں کو یہ واضح پیغام دیتا ہے کہ ہم اپنے ملک کی خود مختاری کا تحفظ کرنا  جانتے ہیں۔

     شاہ فرمان نے دشمنوں کو اندرونی و بیرونی محاذوں پر شکست دینے کےلئے پاکستان کی مسلح افواج کے شانہ بشانہ رہنےکی ضرورت پر زور دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم دفاع شہدا کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہےکہ انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں قوم نے جس جذبے کا مظاہرہ کیا آج قومی اتحاد اور ملکی استحکام کےلئے اسی جذبے کی ضرورت ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.