Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #9461
    Zaid
    Moderator

     متحدہ عرب امارات اور بحرین کا اسرائیل سے باضابطہ معاہدہ آج وائٹ ہاؤس میں ہوگا۔

    ویب ڈیسک: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق امارات اور بحرین باضابطہ طور پر اسرائیل سے سفارتی تعلقات کے معاہدے پر آج 15 ستمبر کو دستخط کریں گے۔ امارات سے سمجھوتے کو امن معاہدہ اور بحرین سے تعلقات کو امن کا اعلامیہ قرار دیا جائے گا۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی میں تقریب وائٹ ہاؤس میں ہوگی۔ ٹرمپ کی میزبانی میں ہونے والی تقریب میں شرکت کے لیے رہنما واشنگٹن پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

    دوسری جانب ترکی اور ایران نے بحرین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کیا ہے۔ دونوں ممالک کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے شرمناک ڈیل کے ذریعے بحرین نے فلسطین مقصد کو قربان کردیا۔

    یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مسلم ممالک سے حالیہ بننے والے اسرائیل تعلقات پر پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جب اسٹیک ہولڈرز تسلیم نہیں کررہے تو ہم کیسے اسرائیل کو تسلیم کرسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحرین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کا اعلان ٹوئٹر پر کیا تھا۔ امریکی صدر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ایک اور تاریخی پیش رفت ہوئی ہے اور ہمارے 2 عظیم دوستوں اسرائیل اور بحرین نے امن معاہدہ پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ آنے والے دنوں میں مزید مسلم ممالک اسرائیل کو تسلیم کرلیں گے۔

    گزشتہ ماہ ہونے والے معاہدے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ دونوں ممالک باہمی تعلقات استوار کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.