- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › International
واشنگٹن: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے امریکہ سے ایف 35 طیارے خریدنے سے متعلق بات چیت معطل کر دی ہے جبکہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ اگر یو اے ای چاہے تو اسے طیارے فروخت کرنے کیلئے تیار ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹونی بلنکن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم یو اے ای سمیت خطے کے دیگر ممالک کو فروخت کرنے والی ٹیکنالوجیز کے مکمل جائزے کو یقینی بنائیں گے اور اگر یو اے ای چاہے تو اسے ایف 35 طیارے فروخت کرنے کیلئے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ یو اے ای نے ایف 35 طیاروں کی خریداری پر امریکہ کیساتھ بات چیت معطل کر دی ہے اور اماراتی حکام کے کا کہنا ہے کہ امریکہ کو بھی بتا دیا ہے کہ ایف 35 طیارے خریدنے سے متعلق بات چیت نہیں کی جائے گی۔
اماراتی عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکہ سے ایف 35 طیاروں کی خریداری سے متعلق مستقبل میں دوبارہ بات چیت ہو سکتی ہے تاہم تکنیکی ضروریات، آپریشنل پابندیوں، لاگت اور دیگر امور کے باعث بات چیت پر نظرثانی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ایف 35 طیاروں کی خریداری 23 ارب ڈالر کے معاہدے کا حصہ تھی تاہم فرانس سے80 رافیل طیاروں کے معاہدے کے بعد یو اے ای کی جانب سے ایف 35 طیاروں کی خریدا ری سے متعلق یہ بیان سامنے آیا ہے۔
Copyright © 2022 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.