Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #8267
    Shaista Khan
    Participant

    دبئی (ویب ڈیسک): متحدہ عرب امارات کی امید بن کر آج مریخ پر روانہ ہونے والا پہلا غیر انسانی مشن موسم کی خرابی کے باعث دو روز کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کا مریخ پر آج بھیجا جانےوالا مشن تاخیر کا شکار ہوگیا ہے، ‘ال امل’ یعنی امید کے نام سے یہ عرب ملک کا مریخ پر جانے والے پہلا خلائی مشن ہے۔

    موسم کی خرابی کی وجہ سے مشن کی روانگی میں دو روز کی تاخیر ہوئی ہے اور اب اس مشن کو جمعے کے روز روانہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    1350 کلو وزنی مشن کا سائز اسپورٹس گاڑی جتنا ہے، متحدہ عرب امارات کا یہ غیرانسانی مشن 49 کروڑ 30 لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے 7 ماہ میں سرخ سیارے پر پہنچ سکتا ہت لیکن وہاں اترنے کے بجائے مدار میں مریخ کے ایک سال یعنی 687 روز تک گردش کرے گا۔

     

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.