- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)
Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا ہےکہ کینیڈا میں کورونا کی ویکسین لگانے کی مہم کی ذمہ داری سینیئر جنرل کو دی گئی ہے جس پر وہاں کی اپوزیشن نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو کٹھ پتلی نہیں کہا۔
سماجی رابطوں کی وی ب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں ویکسین لگانے کی مہم کی ذمہ داری سینئر جنرل کو دے دی گئی۔ ذرا کینیڈا کے اخبار تو دیکھیں کہیں کینیڈا کی اپوزیشن نے یہ تو نہیں کہہ دیاکہ جسٹن ٹروڈو تم تو سلیکٹڈ نکلے’۔
کینیڈا میں ویکسین لگانے کی مہم کی ذمہ داری سینئر جنرل کو دے دی گئی. زرا کینیڈا کے اخبار تو دیکھیں کہیں کینیڈا کی اپوزیشن نے یہ تو نہیں کہہ دیا کہ جسٹن ٹروڈو تم تو سیلیکٹڈ نکلے، ایک کٹھ پتلی ہو اور ہمارا مقابلہ تم سے نہیں تمہیں لانے والوں سے ہے https://t.co/4ZAJP278mo
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 30, 2020
اسد عمرکاکہنا تھاکہ کینیڈا کی اپوزیشن نے جسٹن ٹروڈو سے یہ تو نہیں کہا کہ ‘تم ایک کٹھ پتلی ہو اور ہمارا مقابلہ تم سے نہیں تمہیں لانے والوں سے ہے’۔
خیال رہےکہ کینیڈا میں کورونا وائرس کی ویکسین لوگوں کو لگانےکی ذمہ داری میجر جنرل ڈینی فورٹن کو دی گئی ہے۔
بھارت میں پاکستان سے متعلق جھوٹ بولا جاتا ہے، سکھ یاتری کی ویڈیو وائرل
جسٹن ٹروڈو نے گذشتہ دنوں اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ستمبر 2021 تک ملک کی آدھی آبادی کو ویکیسن لگادی جائے ۔
بڑے پیمانے پر لوگوں کو ویکسین لگانے کے لیے کینیڈین فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.